روہت شرما نے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی کپتان 143 اننگز میں 31.29 کی اوسط اور 139.98 کے سٹرائیک کے ساتھ 5 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 جنوری 2024 13:42

روہت شرما نے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2024ء ) ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بدھ کو بنگلورو میں افغانستان کے خلاف سنسنی خیز تیسرے T20I کے دوران اپنی پانچویں T20I سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔ روہت کے پانچویں سنچری نے انہیں آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل اور ساتھی ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ T20I سنچریوں کے ساتھ کھلاڑی بنا دیا ہے۔

میکسویل اور سوریہ کمار یادو دونوں نے اپنے T20I کیریئر میں چار چار سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ان کے بعد پاکستان کے بلے باز بابر اعظم، کیوی بلے باز کولن منرو اور جمہوریہ چیک کے سباوون ڈیوزی ہیں جنہوں نے تین تین سنچریاں سکور کیں۔ روہت شرما 143 اننگز میں 31.29 کی اوسط اور 139.98 کے سٹرائیک کے ساتھ 5 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں ۔

(جاری ہے)

سوریا کمار یادو 57 اننگز میں 45.55 کی اوسط اور 171.55 کے سٹرائیک ریسٹ کے ساتھ 4 سنچریاں سکور کرکے دوسرے، گلین میکسویل 92 اننگز میں 153.1 کے سٹرائیک ریٹ اور 29.55 کی اوسط سے 4 سنچریاں بنا کر تیسرے، بابر اعظم 101 اننگز میں 129.58 کے سٹرائیک ریٹ اور 42.13 کی اوسط کے ساتھ 3 سنچریاں سکور کرکے چوتھے، کولن منرو 62 اننگز میں 156.44 کے سٹرائیک ریٹ اور 31.34 کی اوسط کے ساتھ 3 سنچریاں بنا کر پانچویں جب کہ سباوون داویزی 31 اننگز میں 138.93 کے سٹرائیک ریٹ اور 41.03 کی اوسط کے ساتھ 3 سنچریاں بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔

روہت شرما کی 69 گیندوں پر 121 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز نے بھارت کو 212 رنز تک پہنچا دیا۔ افغانستان نے گلبدین نائب کے 23 بالز میں 55 رنز کے ساتھ مقابلہ کیا جس کے میچ برابر ہوا اور سپر اوور کھیلا گیا۔ پہلا سپر اوور ٹائی پر ختم ہوا، دونوں ٹیموں نے 16 رنز بنائے۔ پھر، روہت شرما نے دوسرے سپر اوور میں صرف تین گیندوں میں ہندوستان کو 11 رنز تک پہنچایا۔

روی بشنوئی کی غیر معمولی باؤلنگ جس میں انہوں نے صرف ایک رن دے کر دو وکٹیں لیں، نے ہندوستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ واضح رہے کہ مردوں کے T20I کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی میچ دوسرے سپر اوور میں ختم ہوا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے افغانستان کے خلاف T20I سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا اور روہت کی بطور کپتان 42ویں جیت T20I تاریخ میں سب سے زیادہ مشترکہ ہے۔
وقت اشاعت : 18/01/2024 - 13:42:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :