انٹر ڈسٹرکٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ ،تلہ گنگ و چکوال کی نورِ حرم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ہفتہ 20 جنوری 2024 20:57

انٹر ڈسٹرکٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ ،تلہ گنگ و چکوال کی نورِ حرم نے پہلی پوزیشن  حاصل کر لی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2024ء) انٹر ڈسٹرکٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس ، راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

سنگلز کیٹیگری کے مقابلوں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین تلہ گنگ و چکوال کی نورِ حرم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوجر خان کی سیدہ فریال زہرہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، ڈبلز کیٹیگری میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج صدر کی عیشاء ریاض اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوجر خان کی سیدہ فریال زہرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی امجد اقبال خٹک نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں میڈلز تقسیم کئے ، اس موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مسلم ٹاؤن کی پرنسپل پروفیسر نجمہ انور اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سہال کی پرنسپل پروفیسر سمیرا حمید بھی موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 20/01/2024 - 20:57:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :