’پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع ہی بیویوں کا مذاق اڑانا ہے‘، ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو 10 ماہ قبل جاری ہونے والے پروگرام کی ہے جب دی مرزا ملک شو میں سابق کرکٹر وہاب ریاض نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 جنوری 2024 12:17

’پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع ہی بیویوں کا مذاق اڑانا ہے‘، ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2024ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کی ہے جس کی میزبانی شعیب ملک اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو 10 ماہ قبل جاری ہونے والے پروگرام کی ہے جب دی مرزا ملک شو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ وائرل ویڈیو کی شروعات وہاب ریاض کے جملے سے ہوتی ہے جہاں وہ کہتے ہیں کہ ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ہم تو بے چارے برے لوگ ہیں، لڑکوں کوئی اچھی عادت ہی نہیں ہوتی۔ اس موقع پر ثانیہ مرزا مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں آپ کو اس شو میں یہ بتانا چاہتی ہوں اور زینب بھی میرے ساتھ اتفاق کریں گی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سب سے پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے ۔‘
وقت اشاعت : 22/01/2024 - 12:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :