ینگ لیاری باکسنگ کلب نے کراچی ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

بدھ 31 جنوری 2024 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) کراچی ٹیلنٹ ہنٹ بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ میں ینگ لیاری باکسنگ کلب نے 3 گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، لیاری لیبر دو گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استاد محمد علی قمبرانی باکسنگ ارینا ککری سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ نتائج کے مطابق 48 کلو گرام میں شاہدہ نے علیشاہ کو 2-3، 50 کلو گرام میں ثمرین نے آمنہ کو 1-2، 52 کلو گرام میں ثناء نے نورین کو 0-3، 54 کلو گرام میں حسن بانو نے رابعہ نور کو 0-3، 57 کلو گرام میں رضوانہ نے رابعہ کو 1-2، 60 کلو گرام میں آکانشا نے ساجدہ کو 0-3، بوائز کلاس میں جنید نے سمیع اللہ کو 1-2، 51 کلو گرام میں امید علی نے کفایت اللہ کو 1-2، 54 کلو گرام میں پیر بخش نے ذکریا کو 0-3، 57 کلو گرام میں عبدالحسیب نے حمدان کو 1-2، 60 کلو گرام میں معراج نے جواد کو 0-3 سے ہرادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک روزہ مقابلے میں 80 سے زیادہ بوائز اور گرلز باکسرز نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کراچی ڈاکٹر آفتاب امام نے کہا کہ لیاری میں خواتین باکسرز کے مابین مقابلے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی اور یہ سن کر حیرانگی ہوئی کہ یہ باکسروں نے اسلامک گیمز اور سیف گیمز میں تمغے جیت کر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے محکمے کی طرف سے جلد ایک باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل کے ترجمان یاسین، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، سیکرٹری عبدالرزاق اور سابق انٹرنیشنل باکسر محمد امین اور عدنان بابا موجود تھے۔
وقت اشاعت : 31/01/2024 - 20:16:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :