ورلڈ کپ 2015ء ،تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 214رنز کا ہدف
جمعہ 20 مارچ 2015 12:09
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 214رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 49.5اوورز میں 213رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور 20کے مجموعی سکور پر2کھلاڑی آؤ ٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لیے 77رنز کی شراکت داری قائم کی ۔
مصباح الحق 34رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کسی کھلاڑی نے کریز پر کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہ کی اور پوری ٹیم 213پر پوویلین لوٹ گئی ۔ حارث سہیل 41،عمر اکمل 20،شاہد آفریدی 23،اور صہیب مقصود 29رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4،سٹارک اور میکسویل نے 2،2جبکہ جونسن اور فالکنر نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا