چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ

چیمپئینز ٹرافی 2025ء سے پہلے اہم کام مکمل کرنے کی ہدایت

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 فروری 2024 11:41

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 فروری 2024ء ) لاہور کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش دو گنا کرنے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش چیمپئینز ٹرافی 2025ء سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز اور اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ کےافسران کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ایچ آر فیصل ملک، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان، چیف فنانس آفیسر جاوید مرتضی سمیت دیگر شریک تھے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی اجلاس میں موجود تھے۔                                                                                                        
وقت اشاعت : 08/02/2024 - 11:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :