آندرے روبلوف اے ٹی پی اے بی این ایمرواوپن ٹینس مینزسنگلزکوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 16 فروری 2024 12:25

آندرے روبلوف  اے ٹی پی اے بی این ایمرواوپن ٹینس مینزسنگلزکوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
روٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2024ء) روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کےسیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹر ڈیم میں جاری ہیں۔ جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7(6-8) اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آندرے روبلوف کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 16/02/2024 - 12:25:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :