پی سی بی کا بہترین نظام ،پی ایس ایل،کھلایوں کو 70 فیصد ادائیگیاں کر دی گئیں

ہفتہ 24 فروری 2024 22:28

پی سی بی کا بہترین نظام ،پی ایس ایل،کھلایوں کو 70 فیصد ادائیگیاں کر دی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بہترین نظام کی بدولت پی ایس ایل کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو 70 فیصد ادائیگیاں کر دی گئیں،تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو ادائیگیاں موصول ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر کو معاہدے کے تحت 70 فیصد رقم مل رہی ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں سے ایک ہے جہاں کھلاڑیوں کو ادائیگیوں کی فکر نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابتدائی طور پر ایک ایسا نظام بنایا جس میں فرنچائزز کے بجائے کھلاڑیوں کو ادائیگی کی جاتی ہے، اور حساب بعد میں کیا جاتا ہے۔اس بار بھی کرکٹرز کو 70 فیصد ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ معاہدے کے مطابق باقی رقم لیگ ختم ہونے کے بعد ادا کی جائے گی جب کہ اکثر کھلاڑیوں کو 50 ڈالر یومیہ الاؤنس دیا گیا ہے، ڈالر کا ریٹ 281 مقرر کیا گیا ہے، اس لیے ہر کھلاڑی کو 14 ہزار مل رہے ہیں، اس کے بعد کے میچوں کی رقم بھی اس وقت ادا کی جائے گی جب پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہو جائے گا۔۔!!
وقت اشاعت : 24/02/2024 - 22:28:05