سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ائیر فورس کی جیت

بدھ 28 فروری 2024 15:15

سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ  میں پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ائیر فورس کی جیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ائیر فورس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے پی او ایف واہ کو 16-34 پوائنٹس سے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلام آباد کو 11-31 پوائنٹس سے اور پاکستان ایئر فورس نے خیبرپختونخوا کو 19-36 پوائنٹس سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 28/02/2024 - 15:15:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :