نامناسب اشاروں کے باعث رونالڈو پر2 میچوں کی پابندی عائد

الشباب کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رونالڈو کی ٹیم نے مقابلہ 3-2 سے مقابلہ اپنے نام کیا تھا

جمعرات 29 فروری 2024 17:45

نامناسب اشاروں کے باعث رونالڈو پر2 میچوں کی پابندی عائد
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال لیگ میں النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو الشباب کے خلاف کھیل کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر پابندی کا سامنا ہے۔اسٹار فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الشباب و النصر کے میچ کے دوران شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے تاہم گول کرنے کے بعد انہوں نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بعدازاں سعودی فٹبال باڈی نے وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور کھلاڑی پر پابندی و جرمانہ عائد کردیا۔خیال رہے کہ الشباب کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں رونالڈو کی ٹیم نے مقابلہ 3-2 سے مقابلہ اپنے نام کیا تھاتاہم اب پابندی کے بعد اسٹار فٹبالر الحزم کے خلاف آج ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ اے ایف سی چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھی غیر حاضر رہیں گے۔
وقت اشاعت : 29/02/2024 - 17:45:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :