چمینڈا اوریوراج کو لیجنڈ کرکٹ ٹرافی سے امیدیں وابستہ

ہفتہ 9 مارچ 2024 21:09

چمینڈا اوریوراج کو لیجنڈ کرکٹ ٹرافی سے امیدیں وابستہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) کوچ چمینڈا واس اور کپتان یوراج سنگھ کی رہنمائی میں نیو یارک سپراسٹاراسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں دبئی جائنٹس کو شکست دیکر اپنی مہم شروع کی ہے بارش کے باوجود قیادت کی جوڑی نے 9 اوورز میں اپنی ٹیم کو اچھے مارجن سے فتح دلائی کوچ چمینڈا واس نے سپر اسٹار اسٹرائیکرزکی مضبوط لائن اپ کو سراہتے ہوئے ایل سی ٹی 90 گیندوں کے فارمیٹ کے منفرد تقاضوں تحت ڈھلنے کی صلاحیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک کوچ کی حیثیت سے میرا مقصد اپنے لیجنڈری کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور انہیں کسی بھی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ایک مربوط یونٹ میں ڈھالنا ہے۔یوراج سنگھ نے اتحاد اور اعلیٰ معیار قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان اس طرح کے ممتاز اسکواڈ کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ میرا کردار ذاتی کارکردگی سے بالاتر ہے۔ مجھے اتحاد کی حوصلہ افزائی کرنا اور کامیابی کے معیار کو برقرار رکھنا چاہیئے۔
وقت اشاعت : 09/03/2024 - 21:09:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :