ساتھ ایشین جونیئربیڈمنٹن چیمپئن شپ میں میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاورپہنچنے پرتپاک استقبال

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) ساتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا اس موقع پر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان نے قیوم سپورٹس سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہاربھی پہنائے اس موقع پر پاکستان نمبر انٹر نیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی مراد خان، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کوچز بشری،زاعفران آفریدی،ندیم خان،حیات اللہ، نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

پاکستان ٹیم میں خیبر پختو نخوا کے کھلاڑیوں ک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھ ایشین جونیئربیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر 17 فائنل میں فہد احمد نے 1 گولڈ میڈل جونیئرU.15 سنگل عبدالحسیب خان سلور، ریان خان بروانز میڈل اینڈ ڈبل میں سلور میڈل، قاری محمد عمر بروانز میڈل مکس ڈبل انڈر17 میں، جبکہ مکس ٹیم ایونٹ میں انڈر 17 سلور اورانڈر 15 میں بروانز میڈل حاصل کیا, ساتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اسلام آباد 2024، پاکستان کھلاڑیوں نے 1گولڈ، چار سلور، چار بروانز میڈل حاصل کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت اہم کردار ادا کرتی ہے جس کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کھیلوں کے میدان میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باجود خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ساتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے خیبرپختونخوا ور پاکستان کانام روشن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان اور ڈی جی سپورٹس سے مطالبہ کیا ہے وہ انٹرنیشنل میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جلد ازجلد انعامی رقم کا اعلان کرے۔
وقت اشاعت : 09/03/2024 - 22:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :