اے ٹی پی انڈین ویلزاوپن ٹینس مینزڈبلز، آئیوان ڈوڈگ اور آسٹن کریجک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 12 مارچ 2024 22:10

اے ٹی پی انڈین ویلزاوپن ٹینس مینزڈبلز، آئیوان ڈوڈگ اور آسٹن کریجک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) کروشیا کے نامور ٹینس سٹار آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گے۔کروشیا کے نامور ٹینس سٹار آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برازیل کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے جرمن جوڑی دار الیگزینڈر زویروف کو شکست دی۔

(جاری ہے)

امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ منگل کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں کروشیا کے نامور ٹینس سٹار آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے حریف ٹینس کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے جرمن جوڑی دار الیگزینڈر زویروف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 12/03/2024 - 22:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :