سنگاپور کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 21 مارچ سے شروع ہوگا

جمعرات 14 مارچ 2024 13:38

سنگاپور کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 21 مارچ  سے شروع ہوگا
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) سنگاپور کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 21 مارچ سے سنگاپور کے لگنا نیشنل گالف ریسارٹ کلب میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ سنگاپور کلاسک ایک پیشہ ور گولف ٹورنامنٹ ہے جو یورپی ٹور پر کھیلا جاتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ہے ، پہلی بار 2023 میں کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گالفر اوکرٹ سٹریڈم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 25لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔21مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 24 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/03/2024 - 13:38:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :