احمد بیگ نے ویتنام میں لیکسس چیلنج گالف چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 15 مارچ 2024 19:37

احمد بیگ نے ویتنام میں لیکسس چیلنج گالف چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پاکستان کے احمد بیگ نے ویتنام میں لیکسس چیلنج گالف چیمپئن شپ جیت لی۔احمد علی بیگ نے تین روزہ چیمپئن شپ 7 انڈر کے اسکور کے ساتھ جیتی، انہوں نے آخری روز 6 انڈر کھیل کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

احمد نے پہلے روز دو انڈر کھیلنے کے بعد دوسرے روز ایک اوور پار کھیلا۔تیسرے روز پاکستانی گالفر نے شاندار کم بیک کیا اور 14،875 ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی۔
وقت اشاعت : 15/03/2024 - 19:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :