پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں، سمیع اللّٰہ

پیر 18 مارچ 2024 15:28

پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں، سمیع اللّٰہ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم و اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2004ء سے پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے کہا کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے جو تشویش ناک بات ہے، تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2024 - 15:28:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :