میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منگل سیامریکا میں کل سے شروع ہوگا

پیر 18 مارچ 2024 21:44

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منگل سیامریکا میں کل سے شروع ہوگا
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا39 واں ایڈیشن کل منگل سے امریکی ریاست فلوریڈا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 1985 میں کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کا مینز سنگلز ایونٹ امریکا کے ٹم مایوٹی نے ہم وطن حریف کھلاڑی سکاٹ ڈیوس کو شکست دیکر جیتا تھا جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل بھی میزبان مارٹینا ماوراٹیلووا نے ہم وطن کرس ایورٹ کو شکست دیکر حاصل کیاتھا ۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اے ٹی پی ایونٹ کا 38واں ٹائٹل روسی نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے جیتا تھا جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کوویٹووا ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ 31مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/03/2024 - 21:44:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :