چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، ڈیزائن چیئرمین پی سی بی کو پیش

سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے : محسن نقوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 مارچ 2024 12:42

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، ڈیزائن چیئرمین پی سی بی کو پیش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2024ء ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن محسن نقوی کو پیش کر دیے گئے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں اور اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے۔

محسن نقوی نے ہاسپٹلٹز باکس میں اضافے اور نشتوں کو آرام دہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔ نیسپاک حکام نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی۔                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 20/03/2024 - 12:42:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :