فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو میں اردن نے پاکستان کو 0-3گول سے شکست دیدی

جمعرات 21 مارچ 2024 22:31

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو میں اردن نے پاکستان کو 0-3گول سے شکست دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو میں اردن نے پاکستان کو 0-3گول سے شکست دیدی ۔میچ کا پہلا گول دوسرے منٹ میں موسی التیماری نے کیا۔دوسرا گول نویں منٹ میں علی الوان نے پنالٹی کک پر کیا۔ موسی التیماری نے چھیاسویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔

(جاری ہے)

میچ میں اردن کو دو پنالٹی ککس ملی ۔پاکستانی گول کیپر یوسف اعجاز بٹ نے متعدد گول بچائے ۔میچ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفا?رز میں پاکستان مسلسل تیسرا میچ ہارا۔پاکستان کو سعودی عرب اورتاجکستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٍمیچ کے آغازپر انڈر۔19پلی?ر فرحان خان کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 22:31:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :