رمضان انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر،بوائز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے بلز اور گرلز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے وولوز نے جیت

جمعہ 22 مارچ 2024 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) آئی ایم ایچ اے رمضان انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، بوائز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے بلز اور گرلز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے وولوز نے جیت لیا۔ اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ آئی ایم ایچ اے رمضان انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں بوائز کے فائنل میں آئی ایم ایچ اے بلز نے آئی ایم ایچ اے لائنز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کے گول سید احمد علی اور عرفان خان نے اسکور کئے، شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول اولمپیئن سمیر حسین نے بنایا۔

گرلز کے فائنل میں آئی ایم ایچ اے وولوز نے آئی ایم ایچ اے ٹائیگرز کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان سندس صدیقی نے دو جبکہ اریبہ نے ایک گول اسکور کیا، ٹائیگرز کی جانب سے آمنہ فاطمہ اور لاریب نے گول اسکور کئے گرلز کے مقابلوں میں آمنہ فاطمہ 16 گولز کیساتھ ٹاپ اسکورر قرار پائیں، سندس صدیقی بہترین پلیئر، حوریا بہترین گول کیپر، شیریں ایمرجنگ اور مسفرا بہترین واریئر قرار پائیں۔

(جاری ہے)

بوائز میں عیسی خان 15گولز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہی، علی عباس بہترین کھلاڑی، جنید بہترین گول کیپر، سعید شاہ ایمرجنگ کھلاڑی جبکہ بلاول عباس بہترین واریئر قرار پائے۔مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عادل عسکری، نعیم ٹاولز کے سی ای او نعیم حیدر ، نیٹ سیٹ کے نمائندے سعید عمر اور پیڈیٹرال کے صہیب اور مس عائشہ نے انعامات تقسیم کئے۔آخر میں سمیر حسین مہمان خصوصی عادل عسکری اور نعیم حیدر کو سوینئیر پیش کئے۔
وقت اشاعت : 22/03/2024 - 17:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :