میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 11:51

میامی اوپن  ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف سیمی فائنل  میں  پہنچ گئے
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 22سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے چلی کے نکولس جیری کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کے حریف کھلاڑی نکولس جیری کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور6-7(7-9)سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل رائونڈ میں اٹلی کے جینک سنر کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 11:51:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :