انگلش پریمیئرلیگ میں 30 مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 28 مارچ 2024 12:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں 30 مارچ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ چیلسی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں فلہم اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں برامل لین، شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

چھٹا میچ ٹوٹنہم ہاٹ پور اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ 30 مارچ کو 7 ویں اور آخری میچ میں آسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے آرسنل اور لیور پول کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 64،64 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 63 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 12:41:36