رمضان المبارک انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ 30 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) رمضان المبارک انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ 30 مارچ کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 15:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :