پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان

جمعرات 28 مارچ 2024 16:21

پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت (کل) 29مارچ سے شروع ہو گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20اور 21اپریل جبکہ لاہور میں 25اور 27اپریل کو کھیلے جائیں گے، میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے،پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی، آئوٹ لیٹ پتوں کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی پریمیم ٹکٹیں کم از کم پانچ سو روپے اور گیلری میں وی وی آئی پی ٹکٹس زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی، ہاسپٹیلیٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹس کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے تین سو روپے سے شروع ہونگی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ چھ ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی گیلری کیلئے قیمتیں سات ہزار روپے ہونگی۔

اس کے علاوہ فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے، جمعرات 25 اپریل کے میچ کیلئے ہاسپیٹیلیٹی باکس چھ لاکھ روپے میں جبکہ ہفتہ 27اپریل کے میچ کیلئے باکس سات لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 16:21:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :