ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا گاؤشالا سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ

گاؤ شالا سٹیڈیم کے ساتھ جمنازیم ہال، 4بیڈمنٹن کورٹس ، میٹ ریسلنگ ایرینا، فٹ بال گراؤنڈ ، اوپن اور انڈور جم بنائے جائیں گے، ڈی جی سپورٹس سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود پرکام جاری ہے، پرویز اقبال

جمعرات 28 مارچ 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے جمعرات کے روز گاؤشالا سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے گاؤ شالا میں سپورٹس سہولیات کو جلد تعمیر کا حکم دیا ہے اور افسران کو صفائی کا معیار بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا نے سٹیڈیم بارے بریفنگ دی ہے جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس شاہ اور تحصیل سپورٹس آفیسرمس وقار سکندر بھی اس موقع پر موجودتھے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ گاؤ شالا میں سٹیڈیم کے ساتھ جمنازیم ہال، 4بیڈمنٹن کورٹس ، میٹ ریسلنگ ایرینا، فٹ بال گراؤنڈ ، اوپن اور انڈور جم بنائے جائیں گے، اس کے علاوہ خواتین کے الگ سے جم بھی تیار کیا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ افسران کو سپورٹس کی سہولیات کے لئے بھرپور کام کرنا ہوگا،سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود پرکام جاری ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2024 - 20:33:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :