سابق فاسٹ باولرگلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑنے کا امکان

جمعرات 28 مارچ 2024 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے الگ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی ہے، وہ ایک سال پہلے ہی اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑنے کی توقع ہے۔جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 21:13:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :