آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری

آرمی نے وویمنز ، واپڈا، نیوی نے مینز ڈیپارٹمنٹل میچز جیت لئے ، رپورٹ

جمعہ 29 مارچ 2024 15:28

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہے، وویمنز کیٹگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے کامیابیاں حاصل کرلی۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ک سرپرستی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے اے کے وائٹ کیخلاف شاندار کھیل کی بدولت 3-16پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

آرمی کی آمنہ محسن نے 6اور ایمن ریاض نے چار پوائنٹس سکور کئے۔ دوسرے میچ میں لائیکنز اے نیفرحانہ ناز کے پانچ اور فریحہ مشتاق کے تین پوائنٹس کی بدولت لائیکنز جونیئرز کیخلاف 2-11پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں لائیکنز بی نے اے کے پرپل کو 2-6پوائنٹس شکست دی۔

(جاری ہے)

مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا گرین کی آرمی بلیو کیخلاف 11-21پوائنٹس سے کامیابی کی۔

واپڈا کے زین الحسن نے گیارہ، زاہد عارف نے پانچ پوائنٹ سکور کئے۔ دوسرے میچ میں عالی جاہ اور ساجد علی کے دس، دس پوائنٹس کی بدولت واپڈا کلرز نے پولیس کیخلاف 13-21پوائنٹس سے جیت اپنے نام کی۔تیسرے میچ میں نیوی نے پولیس بلیو کو 2-18پوائنٹس سے شکست دی۔نیوی کیطرف سے زین الرحمن نے آٹھ پوائنٹس سکور کئے، چوتھے میچ میں واپڈا اے نے آرمی کلرز کیخلاف 16-19پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 29/03/2024 - 15:28:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :