مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 7اپریل سے مناکو میں شروع ہوگا

بدھ 3 اپریل 2024 12:22

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 7اپریل سے مناکو میں شروع ہوگا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 7 اپریل سے روکبرون کیپ مارٹن، فرانس کے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا 117 واں ایڈیشن ہوگا جو روکبرون کیپ مارٹن، فرانس کے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔37 سالہ شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال 11 مرتبہ مونٹی کارلو ماسٹرز جیت چکے ہیں لیکن وہ مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث رواں ماہ شیڈول ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ٹورنامنٹ 7 اپریل سے شروع ہوکر 14 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 03/04/2024 - 12:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :