ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی

اتوار 14 اپریل 2024 15:10

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) ہیلی میتھیوز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی،مہمان ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 14/04/2024 - 15:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :