پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلی

رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر، دو ٹورنامنٹس کیلئے دستیاب ہونگے

پیر 15 اپریل 2024 13:43

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا، ڈچ کوچ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کرینگی. پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کرینگے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد کو رولنٹ الٹمنز کی معاونت کیلئے اسسٹنٹ کوچز مقرر کردیا۔ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔ اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے،اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 13:43:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :