بوسٹن میراتھون ایتھوپیا کے سیسے لیمنا نے جیت لی

منگل 16 اپریل 2024 14:56

بوسٹن میراتھون ایتھوپیا کے سیسے لیمنا نے جیت لی
بوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) امریکا کے شہر بوسٹن میں ہونے والی 128 ویں میراتھون ایتھوپیا کے سیسے لیمنا (Sisay Lemma) نے جیت لی۔دفاعی چیمپئن کینیا کے ایونز چیبیٹ کو شکست ہوگئی۔تاریخی میراتھون میں ایتھوپین ایتھلیٹ سیسے نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھ منٹ اور 17سیکنڈز میں طے کیا، ایونٹ میں ایتھوپیا سے ہی تعلق رکھنے والے محمد عیسیٰ دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

بوسٹن میراتھون کے دفاعی چیمپئن کینیا کے ایونز چیبیٹ تیسرے نمبر پر رہے، اس تاریخی میراتھون میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دس افراد سمیت تیس ہزار کے لگ بھگ رنرز نے حصہ لیا۔پاکستانی نڑاد حمزہ سید نے میراتھن 2 گھنٹی45 منٹ 21 سیکنڈز، صادق شاہ 2 گھنٹے 57 منٹ 5 سیکنڈز جبکہ فیصل شفیع نے 3 گھنٹے 16 منٹ 50 سیکنڈز میں مکمل کی۔پاکستان کے فیصل شفیع بوسٹن میراتھون میں سکس اسٹار فنشر بنے۔
وقت اشاعت : 16/04/2024 - 14:56:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :