برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز کا بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

منگل 16 اپریل 2024 16:16

برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز کا بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا کے ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیما نے اے ٹی پی ایونٹ میں ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ڈین ایوانز کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 71 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیما نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے رائونڈ میں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 16/04/2024 - 16:16:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :