پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2024 16:25

پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ چیمپئن شپ 27 سے 30 اپریل تک لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعجاز الرحمان آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ سینئر وائس چیئرمین خواجہ احمد مستقیم، وائس چیئرمین علیم آغا ہونگےجبکہ محمد حسین چٹھہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ دیگر ممبران میں ریحانہ پروین، کلثوم احمد، رانا افضال اختر اور رانا تنویر احمد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 16:25:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :