ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا

کوہلی نے کیریئر کا زیادہ تر حصہ نمبر 3 پر کھیلا ہے تاہم انکا انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور اوپنر شاندار ریکارڈ ہے ، انہوں نے 9 میچوں میں 57 کی اوسط سے 400 رنز بنائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 اپریل 2024 11:27

ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اپریل 2024ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔ ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے تھے اور ان کے سٹرائیک ریٹ پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سنچری سکور کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی خبریں آرہی تھیں کہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی سکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔ تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار Dainik Jagran کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ میں ویرات کوہلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوہلی ورلڈ کپ کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے وضاحت چاہتے تھے اور اب کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوہلی میگا ایونٹ میں شرکت بھی کریں گے اور روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر میں زیادہ تر تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی ہے لیکن ان کا اوپنر کے طور پر بھی بہت اچھا ریکارڈ ہے۔
وقت اشاعت : 18/04/2024 - 11:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :