دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:45

دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے۔امریکا پہنچنے والوں میں عبدالرزاق، مصباح الحق، عمر گل اور کامران اکمل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چاروں سابق پاکستانی کرکٹرز گزشتہ شام ہیوسٹن پہنچے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009ء کی فاتح ٹیم امریکا میں اپنے اعزاز میں تقریب میں مدعو ہے۔یاد رہے کہ دبئی میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 20/04/2024 - 15:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :