محمد کیف نے پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے

جمعہ 3 مئی 2024 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے۔

(جاری ہے)

مقامی اسپورٹس کو چینل پر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والی پاکستانی ٹیم پر تجزیہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ گرین شرٹس کی طاقت انکی تیز گیند بازی ہے، حارث، نسیم اور شاہین موجودگی میگاایونٹ میں پاکستان کیلئے مددگار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اسوقت بڑی کمزوری انکا اسپن اٹیک ہے کیونکہ شاداب کی بالنگ میں کاٹ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ نواز بھی بال کو ٹرن نہیں کررہے۔محمد کیف نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کی بالنگ لائن فیل ہوتی ہے تو ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کمزور ہے کیونکہ بڑے ہدف کو دیکھ کر دباؤ میں آجاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/05/2024 - 16:48:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :