پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم سائوتھ ایشیا کے ٹیم مقابلے کے لئے 17 مئی کو نیپال روانہ ہوگی

پیر 13 مئی 2024 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم اے ٹی ایف ساؤتھ ایشیا ٹیم کے مقابلے میں شرکت کے لئے 17 مئی کو نیپال روانہ ہو گی۔ پیر کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ایونٹ اے ٹی ایف انڈر 12 ساؤتھ ایشیا ٹیم کے مقابلے 20 سے 24 مئی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، بھارت، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ٹورنامنٹ کے لئے منتخب ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں سندھ کے راشد علی بوچانی ، خیبرپختونخوا کے محمد شایان آفریدی اور محمد جنید خان شامل ہیں۔اس وقت کھلاڑی سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 17:20:30