پاکستان کارگو کرکٹ ٹیم کوسیالکوٹ کے ہاتھوں 15 رنز سے شکست

پی سی بی گورننگ باڈی سابق رکن ملک ذوالفقار، فضل جیلانی اوریوسف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

منگل 14 مئی 2024 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی ٹیم نے پاکستان کارگو کرکٹ ٹیم کو 15 رنز سے شکست دے دی۔مہمانان گرامی پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے سابق رکن ملک ذوالفقار، فضل جیلانی اوریوسف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کارگو کرکٹ گراؤنڈ میںکھیلے گئے دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 173 رزبنائے ۔

اسد خان 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کارگو کرکٹ ٹیم 157 رنز بنا سکی اور یوں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے میچ 15 رنز سے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ملک فیصل خورشید نے گراونڈ اونر اور میچ کے میزبان کاشف صدیق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے بہترین کھانے کااہتمام کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے سابق رکن ملک ذوالفقار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ فرینڈلی میچوں کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو بھی کرکٹ جیسے کھیل کی طرف راغب کیا جا سکے۔کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ گرائونڈ کی جانب جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لہٰذاجلد از جلد اس سڑک کو دوباہ تعمیر کیا جائے تاکہ یہ روڈ استعمال کرنے والے شہریوںکو آرام دہ سفرکی سہولت میسر آسکے۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 21:36:11