ایک اوور میں 25 رنز، بابر اعظم نے آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا

اس سے قبل ایک اوورز میں پاکستان بیٹرز کی جانب سے 4 مواقعوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 مئی 2024 11:07

ایک اوور میں 25 رنز، بابر اعظم نے آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2024ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز بناکر آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈبلن میں کھیلے گئے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف محض 17 اوورز میں حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

اس میچ میں کپتان بابراعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز جس میں 4 چھکے بھی شامل تھے، وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ایک اوورز میں پاکستان بیٹرز کی جانب سے 4 مواقعوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے گزشتہ روز آئرلینڈ کیخلاف اوور میں 25 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

آصف علی نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں 24 رنز بنائے۔

عامر جمال نے ہانگ کانگ 2023ء میں 24 رنز سکور کیے جب کہ خوشدل شاہ نے ہانگ کانگ کے ہی خلاف 2022ء میں 24 رنز سکور کیے۔ محمد رضوان نے نمیبیا کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں 24 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈ سے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں اُسے 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، اسی دورے کے دوران پاکستان کے ٹی20 ورلڈکپ 2024ء کے سکواڈ کا اعلان بھی ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 11:07:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :