نیپالی شرپا کا 30 سال میں 30 مرتبہ مائونٹ ایورسٹ سرکرنے کا ریکارڈ

بدھ 22 مئی 2024 16:42

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) نیپال کے کامی ریتا نامی شرپا نے 30 سالوں میں 30 مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 54 سالہ شرپا کامی ریتا جن کو "ایورسٹ مین" بھی کہا جاتا ہےنے رواں ماہ کے آغاز میں 29 ویں مرتبہ 8,849 میٹر (29,000 فٹ) بلند چوٹی کو سر کرنے کے بعد اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا ۔

کامی ریتا پہلی بار 1994 میں مائونٹ ایورسٹ پر پہنچے تھے ۔ اس کے تیس سال بعد بدھ کو وہ ریکارڈ 30ویں مرتبہ دنیا کے بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کامی ریتا نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ محض اپنا کام کر رہے تھے اوران کا یہ ریکارڈ قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ کامی ریتا جب پہلی بار 1994 میں مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پرپہنچے تو وہ ایک تجارتی مہم کے لیے کام کر رہے تھے۔

تب سے وہ کوہ پیمائوں کی رہنمائی کرتے ہوئے تقریباً ہر سال مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے اس ریکارڈ سے میرے ملک کا نام روشن ہوا ہے۔ ۔کامی ریتا نے 8,000 میٹر سے زیادہ بلند دیگر چوٹیاں بھی سر کی ہیں جن میں پاکستان میں واقع کے ٹو بھی شامل ہے۔\932
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 16:42:09

متعلقہ عنوان :