زمبابوے کا دورہ ،پی سی بی سکیورٹی منیجر بنگلہ دیش سے واپس طلب

پیر 20 اپریل 2015 12:05

زمبابوے کا دورہ ،پی سی بی سکیورٹی منیجر بنگلہ دیش سے واپس طلب

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل۔2015ء) زمبابوے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی صوتحال پر تبادلہ خیا ل کے لیے پی سی بی کے سکیورٹی منیجر کرنل ریٹائرڈ اعظم کو ڈھاکہ سے واپس وطن بلا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان آخری مراحل میں داخل ہوگیا اوراس ضمن میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی منیجر کرنل ریٹائرڈ اعظم کو ہنگامی طورپر ڈھاکاسے واپس بلالیاہے ۔

چیر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کا دورہ پاکستان 99 فی صد طے ہے ،آئندہ ہفتے زمبابوین سیکیورٹی ٹیم پاکستان آئے گی تاہم ان کا دورہ محض رسمی کارروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ اہمیت کا حامل ہے ،یہ مختصر سیریز ہے ، بہت جلد ٹیسٹ کھیلنے والے دیگر ملکوں کی ٹیموں کے خلاف مکمل سیریز بھی ہوگی۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 12:05:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :