انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول200بھارتی کھلاڑی19مئی کو پاکستان آئیں گے

بدھ 22 اپریل 2015 13:22

انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول200بھارتی کھلاڑی19مئی کو پاکستان آئیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام20مئی تا28مئی کو انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول میں شرکت کرنے کے لئے200بھارتی کھلاڑی کی19مئی کو پاکستان آمد کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے جو نیشنل اور پنجاب سطح کی گیمز میں حصہ لیں گے۔سپورٹس بورڈ پنجاب ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ 200 مرد و خواتین کھلاڑی کبڈی،ہاکی،کرکٹ،جوڈو،ریسلنگ کرکٹ فزیکل ہینڈی کیپ مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

تاہم جتھہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز بھی شرکت کر رہے ہیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے ایونٹس پنجاب کے مختلف شہروں مین منعقد ہونگے جس میں مرد و خواتین کے علیحدہ علیحدہ مقابلوں میں کبڈی،ہاکی،کرکٹ،جوڈو،ریسلنگ کرکٹ فزیکل ہینڈی کیپ کے پول میچز لاہور،سرگودھا،بہاولپورمیں جبکہ سیمی فائنل لاہور اور سرگودھا جبکہ فائنل لاہور میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 13:22:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :