پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد انڈر 19نے میر پور خاص انڈر 19کے خلاف اننگ اور 32 رنز سے کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 23 اپریل 2015 22:32

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد انڈر 19نے میر پور خاص انڈر 19کے خلاف اننگ اور 32 رنز سے کامیابی حاصل کر لی

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد انڈر 19نے میر پور خاص انڈر 19کے خلاف اننگ اور 32 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ، اسد ملک کی عمدہ بولنگ میچ میں57رنز کے عیوض 9وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19حیدرآباد ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دو روزہ میچ کے دوسرے روز حیدرآباد انڈر19ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 61اوورز کھیل کر 7 وکٹ کے نقصان پر 364رن بنا کراننگ ڈیکلئیرکردی اس طرح اسے میر پور خاص انڈر 19کے خلاف 214 رنز کی برتری حاصل ہوئی ، حیدرآباد کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین محمد فواد 29 اور اسد ملک 26رنز بنا سکے، نعمت اﷲ خان 11چوکوں کی مدد سے 58،بلال خان نے 39اور محمد ابتسام نے 21 رنز بنائے، میر پور خاص انڈر 19 کے عبدالوہاب ،محمد سلمان او ر سمیع اﷲ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، دوسری اننگ میں میر پورخاص انڈر 19کی ٹیم 45.5 اوورز میں182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمدبہزاد خان 9 چوکوں کی مدد سے 69اور فرحان علی 36 رنز بنا سکے، حیدرآباد انڈر 19کے آل راؤنڈر اسد ملک نے دوسری اننگ میں بھی 35رنز کے عیوض 4وکٹیں لے کر میچ میں مجموعی طور پر 57رنز کے عیوض 9وکٹیں حاصل کیں، حمزہ مقبول اور محمد ابتسام نے باا لترتیب 37اور50رنز کے عوض 3,3وکٹیں لیں، میچ کے امپائر ز اکبر خان ، شمیم انصاری اور اسکوررعارف مجید عارف تھے۔

وقت اشاعت : 23/04/2015 - 22:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :