انڈیا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ این سری نواسن جاسوس نکلے ، نواسن کو بی سی سی آئی کے دوسرے ارکان کی جاسوسی کیلئے لندن کی نجی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا ، نواسن نے دوسرے ارکان کی مبینہ جاسوسی، فون ریکارڈنگ اور ای میلز پر نظر رکھنے کیلئے بورڈ کے چودہ کروڑ انڈین روپے خرچ کیے ،رپورٹ ش

اتوار 26 اپریل 2015 22:23

انڈیا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ این سری نواسن جاسوس نکلے ، نواسن کو بی سی سی آئی کے دوسرے ارکان کی جاسوسی کیلئے لندن کی نجی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا ، نواسن نے دوسرے ارکان کی مبینہ جاسوسی، فون ریکارڈنگ اور ای میلز پر نظر رکھنے کیلئے بورڈ کے چودہ کروڑ انڈین روپے خرچ کیے ،رپورٹ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

26 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء) انڈیا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ این سری نواسن جاسوس نکلے میڈیا رپورٹس کے مطابق، انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم چنائی سپر کنگز سے جڑے تنازعہ کے بعد نواسن کو بی سی سی آئی کے دوسرے ارکان کی جاسوسی کیلئے لندن کی ایک نجی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔اطلاعات کے مطابق نواسن نے دوسرے ارکان کی مبینہ جاسوسی، فون ریکارڈنگ اور ای میلز پر نظر رکھنے کیلئے بورڈ کے چودہ کروڑ انڈین روپے خرچ کیے۔

امکان ہے کہ بورڈ نئے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کی سربراہی میں معاملے کی باضابطہ تحقیقات کرے گا۔تحقیقات کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ بورڈ کے سابق سربراہ نے مبینہ جاسوسی کیوں کی اور اس مقصد کیلئے انہوں نے کس کی اجازت سے بورڈ کی رقم خرچ کی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 22:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :