فیلڈرز کی بدولت بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں بھی حاوی، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا

پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20کے بعد پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھی بنگال ٹائیگرز چھائے رہے ، پہلی اننگز کا شاندار آ غاز کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 236رنز بنا کر پوزیشن مستحکم کرلی، گرین شرٹس کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ ، کئی آسان کیچز ڈراپ امر القیس 92،محمود اﷲ 49، مومن 80رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر ، محمد حفیظ ، یاسر شاہ اور وہا ب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی شکیب الحسن 19رنز ناٹ آؤٹ کریز پرموجود ہیں

منگل 28 اپریل 2015 19:38

فیلڈرز کی بدولت بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں بھی حاوی، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات کے بعد ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا بھی شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چار وکٹ پر 236 رنز بنا لیے ہیں۔بنگلہ دیش کی اچھی کارکردگی میں پاکستانی فیلڈرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دن میں کم از کم پانچ مواقعوں کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

بنگلہ دیشی نے بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستان نے نوجوان سمیع اسلم کو ٹیسٹ کیپ دیتے ہوئے میچ میں ڈیبیو کرایا جبکہ میچ میں اسپنر سعید اجمل کی جگہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ابتدا میں پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب بنگلہ دیشی بلے بازی کھل کر بلے بازی نہ کر سکے اور انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی۔

(جاری ہے)

اوپنرز نے ٹیم کو 52 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر ان فارم تمیم اقبال یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔نئے آنے والے بلے باز مومن الحق نے امرالقیس کو کریز پر جوائن کیا اور اسکور بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 92 کے مجموعی اسکور پر امر القیس، محمد حفیظ کی گیند سمجھنے میں ناکام رہے اور انہی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے محمود اﷲ نے مومن کے ساتھ مل کر چائے کے وقفے تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی اور اسکور کو 150 تک پہنچا دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت قائم اپنی ٹیم کو بڑے مجموعے کے لیے بنیاد فراہم کی، 187 کے اسکور پر محموداﷲ 49 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔اس کے بعد شکیب الحسن نے مومن الحق کو کریز پر جوائن کیا اور اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔دونوں کھلاڑی مزید کسی اور نقصان کے ساتھ دن کا اختتام چاہتے تھے لیکن دن کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر مومن ذوالفقار کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیے گئے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 19:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :