زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی: شہریار خان

بدھ 29 اپریل 2015 20:28

زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی: شہریار خان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کاکہنا ہے کہ زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی ،ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کریں گے۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کی میزبانی کے حوالے سے وزیر اعلی شہباز شریف نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور پہنچے گی اور حتمی فیصلے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم تمام میچز لاہور میں کھیلے گی، کچھ وجوہات کی بنا پر کراچی میں میچز نہیں کر وا سکتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش میں ناکامیوں سے دوچار قومی ٹیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم اور آفیشلز سے ملنے کل بنگلہ دیش جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سمیت ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں سے بات کریں گے۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 20:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :