آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں ملیر سٹی کی شاندار کامیابی

جمعرات 30 اپریل 2015 18:14

آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں ملیر سٹی کی شاندار کامیابی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب میمن گوٹھ کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں ملیر سٹی فٹ بال کلب نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد کورنگی کی معروف ٹیم ینگ آزاد فٹ بال کلب کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں ملیر سٹی نے گول کرکے کامیابی حاصل کرلی تاہم دوسرے ہاف میں ینگ آزاد کے فارورڈ نے کئی تابڑ توڑ حملے کئے لیکن گیند گول پوسٹ میں داخل نہ ہوسکی ینگ آزاد کے خوبصورت کھیل پیش کرنے پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھر پور داد دی تاہم شاندار کھیل کے باوجود جیت ملیر سٹی کا مقدر رہی میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین فتح محمد بلوچ ،سیکریٹری شاہد تاج ،سندھ فٹ بال ریفری ایسوسی ایشن کے صدر اقبال جونیئر ،صدر ینگ اتحاد کورنگی حاجی لیاقت علی اور سیکریٹری محمد رمضان پیر جی بھی موجود تھے اس میں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالغفور بلوچ ،نصیر عمربلوچ ،انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 30/04/2015 - 18:14:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :