انٹر ریجنل سنوکر چیمپئن شپ پشاور کے فواد خان نے جیت لی

فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزارہ کے عامر گوگا کو 4-3 سے شکست ‘ ڈی آئی خان کے سلمان کی تیسری پوزیشن

جمعہ 1 مئی 2015 18:26

انٹر ریجنل سنوکر چیمپئن شپ پشاور کے فواد خان نے جیت لی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) انٹر ریجنل سنوکر چیمپئن شپ پشاور کے فواد خان نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزارہ کے عامر گوگا کو 4-3 سے شکست ، ڈی آئی خان کے سلمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود ، خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، تے تے نائیکل کلب کے علاؤ الدین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک اور صوبائی سنوکر اینڈ بیلنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گرین سنوکر کلب میں منعقدہ انٹر ریجنلیوتھ گیمز کے سلسلے میں سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے فواد خان اور اور ہزارہ کے عامر گوگا کے مابین کھیلاگیا جس میں فواد نے عامرکو سنسنی خیز مقابلے کے بعدتین کے مقابلے چار سیٹ سے شکست دیدی ، ، سکور 40-8,47-26,45-27,24-50,39-16,39-31 اور32-13 رہا،دونوں کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیتنے کیلئے بھرپور محنت کی اور پہلے تین سیٹ میں پشاور کے فواد نے 40-8,47-26,45-27سے کامیابی حاصل کرکے تین صفر سے برتری حاصل لیکن چوتھے ، پانچویں اور چھٹے سیٹ میں ہزارہ ریجن کے عامر نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24-50,16-39,13-32 سے کامیابی حاصل کرکے میچ 3-3 سے برابر کردیا جس کے بعد فائنل میں پشاور کے فواد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 34-12 سے کامیابی حاصل کرکے انٹر ریجنل سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔ سید عاقل شاہ نے کہا کہ صوبے میں سنوکر کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے ہم سپورٹس بورڈ کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے صوبے میں سپورٹس کی سرگرمیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ 4th انٹر پروانشل گیمز سنوکر شامل کرنے کیلئے وہ بھرپور کوشش کرینگے ۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں فواد نے ڈی آئی خان کے سلمان کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عامر نے ایبٹ آباد کے بلال حسین کو ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 01/05/2015 - 18:26:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :