قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو برطرف کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 21:47

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو برطرف کیے جانے کا امکان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو برطرف کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی پے در پے ناکامیاں کے باعث پی سی بی نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو عہدے سے ہٹانے پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان گورننگ بورڈ سے مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں شہریار خان بدھ کو ڈھاکا روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ وقار یونس کو ٹیم پرفارمنس پر اپنی تشویش کے حوالےسے آگاہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 21:47:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :