زمبابوے کر کٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کیلئے خصوصی کنٹرول روم بنایا جائے گا

منگل 5 مئی 2015 13:25

زمبابوے کر کٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کیلئے خصوصی کنٹرول روم بنایا جائے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) زمبابوے کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں،اس حوالے سے سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کنٹرول روم بنایا جائے گا، آئی سی سی کے مبصرین کی آمد بھی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف سیریز سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں، زیڈ سی کا سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچے گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،سیکیورٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک کنٹرول روم بنایا جائے گا جس میں خصوصی تربیت یافتہ عملہ نقل و حرکت پر نظر رکھے گا، سیریز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مبصرین کی آمد بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی بورڈ حکام کو بھی زمبابوے سے سیریز کے میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی جس کا مقصد بی سی بی کا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد بحال کرنا ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:25:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :